ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمال مشرقی دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کے اسکول 7؍مارچ تک بند

شمال مشرقی دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کے اسکول 7؍مارچ تک بند

Sun, 01 Mar 2020 22:41:58    S.O. News Service

ئی دہلی،یکم مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) شمال مشرقی دہلی کے تشددزدہ علاقوں میں بچوں کے اسکولوں کو سیکورٹی کے لحاظ سے انتظامیہ نے7؍ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات دو مارچ سے جاری رہیں گے۔

ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ، دہلی حکومت نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ دہلی کے شمال مشرق ضلع کے تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور نجی تسلیم شدہ اسکول 7 مارچ 2020 تک طالب علموں کے لئے بند رہیں گے۔ ضلع کے اسکولوں کے لئے سالانہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

اس دوران سی بی ایس ای کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق دو مارچ سے جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ نے دریں اثنا دہلی ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کرکے درخواست کی ہے کہ بورڈ کے امتحانات پرسکون طور پر منعقد کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مناسب تحفظ فراہم کیا جائے۔

عدالت نے اس حلف نامے پر غور کرتے ہوئے دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان کے لئے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور کامیابی کے ساتھ امتحانات منعقد کرنے کے لیے مناسب قدم اٹھائے۔


Share: